ٹاپ سٹوریز
زمان پارک جانے والے رستے بند، مجھے گرفتار کر سکتے ہیں، عمران خان، میڈیا آج رات پولیس آپریشن کی کوریج کرے، شبلی فراز
لاہور میں پولیس نے زمان پارک جانے والے تمام راستے بند کررکھے ہیں۔ پنجاب حکومت نے زمان پارک میں موجود شرپسندوں کو سرنڈر کرنے کی ڈیڈلائن دی ہے، زمان پارک کی طرف جانے والے راستوں پر پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔
راستے بند ہونے سے مال روڈ اور کینال روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا،پولیس ذرائع کے مطابق کارکنوں کو زمان پارک جانے سے روکنے کیلئے راستے بند کیے گئے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ زمان پارک کے اطراف میں کسی بھی وقت آپریشن کیا جاسکتا ہے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میری اگلی گرفتاری سے قبل شاید یہ میری آخری ٹویٹ ہو کیونکہ پولیس میری رہائش گاہ کا محاصرہ کر چکی ہے۔‘
میری اگلی گرفتاری سے قبل شاید یہ میری آخری ٹویٹ ہو کیونکہ پولیس میری رہائشگاہ کا محاصرہ کر چکی ہے۔https://t.co/jsGck6vdGR
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 17, 2023
بدھ کی دوپہر نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ لاہور میں عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے والے 30 سے 40 افراد زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ میں پناہ لیے ہوئے ہیں اور اگر آئندہ 24 گھنٹے میں انھیں پولیس کے حوالے نہیں کیا گیا تو کارروائی ہو گی۔
We request all media to be present in Zaman park to witness the raid that is being planned for tonight by police (supposedly)The plan is to bring unknown people inside Zaman park & stage their arrest to show we are harbouring delinquents.
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) May 17, 2023
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے ایک ٹویٹ کے ذریعے میڈیا سے یہ درخواست کی ہے آج رات پولیس زمان پارک پر جو آپریشن پلان کر رہی ہے اس کی کوریج یقینی بنائیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی