خواتین
روس کی باڈی بلڈرخاتون، خواتین کی ہلک،ماہانہ دس ہزار ڈالر سے زیادہ کمائی
27 سالہ روسی فی میل باڈی بلڈر، ماڈل وسوشل میڈیا انفلوئنسر ولادیسلوا گالاگن (Vladislava Galagan) نے 11 سال قبل باڈی بلڈمگ کا باقاعدہ آغاز کیا،وہ آرم ریسلنگ کے مقابلوں میں بھی حصہ لیتی ہیں۔
ولادیسلوا گالاگن کےسوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول انسٹا گرام، ٹویٹر ،ٹک ٹاک اور فیس بک پر کروڑوں مداح ہیں اور وہ ان کی باڈی بلڈنگ کے حوالے سے ویڈیوزو تصاویر کو بے حد بہت پسند کرتے ہیں ، روسی ماڈل کے مطابق بعض لوگوں کی جانب سے ان کی ان تصاویر کو فوٹو شاپ یا ایڈیٹنگ بھی کہا جاتا ہے لیکن ایسا نہیں ہے، انکا کہنا ہے کہ وہ اپنی فٹنس کو لے کر بہت محنت کرتی ہیں۔
ولادیسلوا کا تعلق روس سے ہی لیکن اب وہ پیراگوائے میں رہتیں ہیں،گزشتہ برس روسی ماڈل نے OnlyFans میں شمولیت اختیار کی،جہاں وہ اپنے پرستاروں کو فٹنس کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کرتی ہیں۔