پاکستان
لوڈشیڈنگ سے قربانی کا گوشت خراب ہو رہا ہے،انہوں نے حدیں پار کردیں، اسد قیصر
پشاور میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر اسد قیصر کا بیان سامنے آگیا۔ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی کوووٹ دینےکاانتقام لیاجارہاہے۔ لوڈشیڈنگ سے لوگوں کا قربانی کا گوشت خراب ہورہاہے۔
پی ٹی آئی رہنما ا سد قیصر نے کہا کہ گزشتہ 3 روز سے خیبر پختونخوا میں لوڈ شیڈنگ جاری ہے لوڈشیڈنگ سے لوگوں کا قربانی کا گوشت خراب ہورہاہے، خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کو ووٹ دینےکا انتقام لیاجارہا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ آئین اور قانون کا احترام کیا مگر انہوں نے حدیں پار کر دیں، ہماری زمینوں پر تربیلا ڈیم بناہے مگر لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، ہمیں لوڈ شیڈنگ اور مہنگی بجلی منظور نہیں، یہ ظلم بند کیا جائے، اسمبلی کی فلور پر بھی احتجاج اور بجٹ تقریر میں اس ایشو کو اجاگر کریں گے۔