پاکستان

سلمان اکرم راجہ اور لطیف کھوسہ کو رہا کردیا گیا

Published

on

مبینہ الیکشن دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف کے احتجاج کے دران اتوار کو گرفتار کئے گئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ اور سردار لطیف کھوسہ کو رات گئے رہا کر دیا گیا۔

گزشتہ روز تحریک انصاف کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

احتجاج کے دوران پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ اور لطیف کھوسہ سمیت 20 سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا گیا جبکہ سلمان اکرم راجہ کو پولیس نے اچھرہ مین روڈ پر احتجاج کرتے گرفتار کیا تھا۔

تاہم اب پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں سلمان اکرم راجہ اور سردار لطیف کھوسہ کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

 

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version