Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

سلمان بٹ کو سلیکشن کمیٹی سے فارغ کردیا گیا

Published

on

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ سلمان بٹ کو سلیکشن کمیٹی سے فارغ کردیا گیا۔ چیف سلیکٹر وہاب ریاض سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کے بعد سلمان بٹ کو اپنے کنسلٹنٹ کے عہدے سے ہٹانے پر مجبور ہوگئے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ سلمان بٹ کو کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ میرا تھا اور میں ہی یہ فیصلہ واپس لے رہا ہوں۔ سلمان بٹ کرکٹ کو سمجھتے ہیں، سلمان بٹ کا اب نام واپس لے لیا ہے۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی، سلمان بٹ کا نام واپس لینے کا فیصلہ صرف میرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویسے تو سلمان بٹ اپنے کیے کی سزا بھگت چکے ہیں، لیکن وہ نہیں چاہتے کہ سلمان بٹ کے بارے مزید غلط باتیں کی جائیں۔

سلمان بٹ کو سلیکشن کنسلٹنٹ بنانے پر سوشل میڈیا پر تبصرے کیے گئے تھے کہ ’13 برس بعد بھی اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل تکلیف دیتا ہے‘۔

کسی نے فیصلے کو ’کرکٹ کی تاریخ کا سیاہ دن‘ کہا تو کسی نے کہا ’سلمان بٹ نے بحیثیت کپتان جو کیا ان پر تو گلی کی ٹیپ بال کرکٹ کھیلنے پر بھی پابندی ہونی چاہیے۔‘

2010 کے دورۂ انگلینڈ کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل پر آئی سی سی نے سلمان بٹ پر دس سال کی پابندی لگائی تھی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین13 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان14 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین15 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان16 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین17 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان17 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین