پاکستان

صمصام بخاری نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی، استحکام پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

Published

on

تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی، سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری نے نومئی کے واقعات کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

سید صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی کے چئرمین جہانگیرترین سے ملاقات کی، ملاقات میں عون چوہدری، نعمان لنگڑیال اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس ملاقات میں صمصام بخاری نے استحکام پاکستا ن پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا، صمصام بخاری استحکام پاکستان پارٹی میں چند روز میں باضابطہ پریس کانفرنس کرکے شمولیت کا اعلان کریں گے۔

صمصام بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ میں ہر محب وطن پاکستانی کی طرح نو مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتا ہوں، نہ کبھی تشدد کی سیاست پر یقین رکھا نہ رکھوں گا نہ ہی یہ کوئی طریقہ ہے۔

صمصام بخاری نےھ کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے، ادارے ہمارے ہیں ،ہمیں ملکر کام کرنا ہے،آج کے دن کے بعد میں تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اسے چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version