پاکستان
صنم جاوید کی ضمانت منظور، تھانہ شادمان جلانے کےکیس میں گرفتار کر لیا گیا
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی مسلم لیگ نون کے دفتر کو جلانے کے مقدمے میں ضمانت منظور کر لی ہے. عدالت نے اسی مقدمے میں گرفتار محمد تنویر کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا،پولیس نے تھانہ شادمان جلائے جانے کے مقدمہ میں گرفتاری ڈال دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضم جاوید کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے صنم جاوید اور محمد تنویر کی الگ الگ ضمانت درخواستوں کو منظور کر لیا۔
گزشتہ سماعت پر صنم جاوید کے شکیل پاشا ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے اور نشاندہی کی کہ اُن کی موکلہ کو چھ ماہ بعد مقدمے میں ملوث کیا گیا ہے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر نے درخواست ضمانت کی مخالفت کی اور اسے مسترد کرنے کی استدعا کی۔
سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نو مئی کو ریاست پر منظم حملہ ہوا ملک پھر میں نو مئی کی 1300 ایف آئی آرز درج ہیں۔
پراسیکیوٹر کے مطابق صنم جاوید نے عوام کو جلاؤ گھیراؤ ہر اکسایا تھا. مسلم لیگ نون کا دفتر جلانے کے مقدمے میں تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔
صنم جاوید کو ضمانت کےبعد ایک اورمقدمےمیں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نےشادمان تھانےکوجلانےمیں گرفتاری ڈال دی۔
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاویدکوتھانہ شادمان منتقل کیاجائےگا۔
Gluco Relief fake
فروری 14, 2024 at 9:04 شام
Hi there to all, for the reason that I am genuinely keen of reading this website’s post to be updated on a regular basis. It carries pleasant stuff.