پاکستان
صنم جاوید کی پانچویں مقدمے میں بھی ضمانت، رہائی کا حکم
انسداد دہشت گردی عدالت نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی پانچویں مقدمے بھی ضمانت کی درخواست منظور کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ضم جاوید کی زمان پارک کے باہر پولیس پر حملے کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔
عدالت نے صنم جاوید کو دو لاکھ کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا۔ اس سے پہلے صنم جاوید کے وکیل نے درخواست ضمانت پر دلائل مکمل کئے جبکہ پراسیکیوشن نے مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔
وکیل کے مطابق عدالت صنم جاوید کی ضمانت پر اُن کی رہائی کا حکم ہے لیکن اس کے بعد نئے مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ وکیل نے نشاندہی کی صنم جاوید کو بار بار نئے مقدمات میں ملوث کیا جا رہا ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ صنم جاوید کی ضمانت منظور کرکے انہیں رہا کیا جائے۔
صنم جاوید کو تھانہ ریس کورس کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تھا