لائف سٹائل
حریم شاہ کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے مقدمہ میں صندل خٹک گرفتار
ٹک ٹاکر حریم شاہ کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے کیس میں صندل خٹک کو گرفتار کر لیا گیا۔
ٹک ٹاکر حریم شاہ اور صندل خٹک ایک دور میں قریبی دوست تھیں لیکن پھر دونوں میں اختلافات ہوئے اور دوستی رقابت میں بدل گئی۔
صندل خٹک اور حرتیم شاہ کی ناراضی اس قدر بڑھی کہ صندل خٹک نے اپنی دوست کی چند نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کردیں، اس پر حریم شاہ نے صندل خٹک پر مقدمہ درج کرایا تھا۔
صندل خٹک نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کی عدالت سے رجوع کیا، عدالت نے ضمانت کی درخواست مسترد کردی
صندل خٹک نے موقف اختیار کیا کہ حریم شاہ کی ویڈیوز ابھی لیک ہوئیں، مجھے ایک سال سے تنگ کر رہی ہے،حریم شاہ مجھے نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کر رہی ہے،میں نے حریم شاہ کی ویڈیو بنائی نہ ہی لیک کی۔
ٹک ٹاکر حریم شاہ نے نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کمرہ عدالت میں دکھائیں،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کردی
ملزمہ صندل خٹک کو ایف آئی اے نے کمرہ عدالت سے باہر نکلنے پر گرفتار کر لیا۔حریم شاہ اور صندل خٹک اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی