Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سعودی ایوی ایشن کا وفد پاکستان پہنچ گیا،تعاون بڑھانے پر بات چیت

Published

on

سعودی عرب کی جنرل ایویشن سول ایوی ایشن (گاکا) کا اعلی سطح کا  وفد پاکستان پہنچ گیا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق سعودی عرب کے 8رکنی ایوی ایشن سیکورٹی وفد نے آج صبح ہیڈ کوارٹرزمیں ڈائریکٹر سیکیورٹی پاکستان سول ایوی ایشن سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران فریقین نے برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو نئی سطح پر لے جانے کے مکمل عزم کا اعادہ کیا۔

سعودی “گاکا’ کا سیکیورٹی وفد تین ہفتے کا دورہ پر پاکستان آیا ہے،دورے کے دوران وفد کراچی،لاہور،سیالکوٹ،ملتان،اسلام آباد اورپشاورکے ہوائی اڈوں کا دورہ کرےگا، دورے کا مقصد پاکستان ائرپورٹس سے براہ راست سعودی عرب جانے والی پروازوں کو فراہم کی جانے والی سیکیورٹی کا جائزہ لینا ہے۔

 ڈائریکٹر جنرل سی اے اے خاقان مرتضیٰ نے اپنے پیغام میں سعودی وفد کو خوش آمدید کہا اور ان کا خیرمقدم کیا،ان کا کہناہے کہ مختلف ہوائی اڈوں کے دوروں کے دوران سعودی مہمانوں سے مکمل تعاون کیا جائے۔

ڈی جی سول ایوی ایشن نے برادر ملک سعودیہ سے آنے والے وفد کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی،سربراہ سعودی وفد کا کہناتھا کہ ہم پرتپاک استقبال پرپاکستان سول ایوی ایشن کے شکرگذارہیں، یہ دورہ دونوں سول ایوی ایشنز کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا،ملاقات کا اختتام پر دونوں اطرف سے تحائف کا تبادلہ ہوا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین