کھیل
فر نچ فٹبال ٹیم کے کپتان کیلئن امباپے کو سعودی فٹبال کلب الہلال کی ریکارڈ معاوضے کی پیشکش
پی ایس جی فٹبال کلب کے اسٹار کھلاڑی اور فرانس کی فٹبال ٹیم کے کپتان کیلیان امباپے کو 333 ملین ڈالر کی ریکارڈ پیشکش کر دی ہے۔
24 سالہ امباپے کے معاہدے میں ایک سال باقی ہے لیکن امباپے نے اپنے اس معاہدے میں مزید توسیع کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے باعث امباپے کو پی ایس جی نے پری سیزن ٹور جاپان کے لیے منتخب نہیں کیا ،پی ایس جی امباپے کی اگلے سیزن میں فری ٹرانسفر چاہتا ہے۔
سعودی کلب الہلال کی جانب سے ریکارڈ معاوضے کی پیشکش کے بعد چیلسی، مانچسٹر یونائیٹڈ، ٹوٹنہم ہاٹسپر ، انٹر میلان اور بارسلونا نے بھی اسٹار فٹبالر کو خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، ذرائع کے مطابق امباپے اس سیزن کے اختتام پر ریال میڈرڈ سے معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔