Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پنجاب بھر کے سکول طلبہ کو ڈبہ بند دودھ ملے گا

Published

on

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صدارت میں سکول ایجوکیشن سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سکول ایجوکیشن میں اصلاحات کے لئے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں سکول ایجوکیشن کونسل کی تشکیل نوکا فیصلہ کیا گیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کریکولم ونگ کی ری سٹرکچرنگ کی منظوری بھی دی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے ڈبہ بند دودھ دینے کا حکم دیا،پائلٹ پراجیکٹ ضلع راجن پور کے سکولوں میں شروع ہوگا،اینگرو فوڈز کے تعاون سے فلیورڈ مِلک دیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نجی شعبے کے اشتراک سے طلبہ کے لئے دددھ کی فراہمی  کا پراجیکٹ صوبے بھر میں شرو ع کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب ٹیکسٹ بک اینڈ کریکولم بورڈ کے امور پر اظہار تشویش کیا۔

پنجاب بھر کے سکولوں کو بتدریج سولر انرجی پر منتقل کرنے کے لیے جامع پلان طلب کر لیا،سرکاری سکولوں میں افٹر نون کلاسیں اور ایوننگ کوچنگ سینٹرز شروع کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سکول ٹرانسپورٹ پروگرام، الیکٹراک بائیک،بیگ فری سکول اور دیگر امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی مشیر پرویز رشید، ارکان صوبائی اسمبلی ثانیہ عاشق،ایم پی اے نوشین عدنان،چیف سیکرٹری، سیکرٹری ایجوکیشن، سیکرٹری فنانس،ایم ڈی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیسٹ بک بورڈ، ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن، سی ای او پنجاب ایجوکیشن انیشیٹو مینجمنٹ اتھارٹی، ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن سیکٹرریفارمز پروگرام اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین