پاکستان

ترین گروپ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے، عطا تارڑ

Published

on

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا  ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑ کر جانیوالوں کو سلام پیش کرتا ہوں،پنجاب میں ہر سطح پر ہمارے پاس امیدوار موجود ہیں، جہانگیر ترین کےساتھ اچھا ورکنگ ریلیشن شپ ہے،الائنس  کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی،  سیٹ ایڈجسٹمنٹ  کی جاسکتی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ہونے میں 6 سال لگے،کیس کو روکنے کیلئے تاخیری حربے بھی استعمال ہوئے،اس شخص نے تاخیری حربوں کو استعمال کیا ورنہ آج جیل میں ہوتا،گڈ ٹوسی یو نے ریلیف نہ دیا ہوتا تو کل عبدالرزاق شر کو شہید نہ کیا جاتا۔یہ جرات کہاں سے آتی ہے کہ اپنے خلاف کیسز کی پیروی کرنے والے کو قتل کرا دیں؟

عطا تارڑ نے کہا کہ کل مقتول وکیل عبدالرزاق شر کے بیٹے نے ملزم کو نامزد کرکے پرچہ درج کرایا ہے،اس شخص نےپہلے کرپشن کی ،اب  قتل پر بھی اتر آیا ہے،ریاست سے بڑا کوئی نہیں ہوتا،یہ کریمنل مائنڈڈلوگ ہیں جن کا خیال ہے ان کا وجود ریاست سے بڑا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version