پاکستان

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ایف نائن پارک اور ایف سکس کا رخ کرنے سے گریز کی ہدایت

Published

on

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، اسلام آباد پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،خواتین اور بچے صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک ایف نائن پارک اور ایف سکس کی طرف آنے سے گریز کریں۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس  کا کہنا ہے  کہ اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔تمام جماعتوں کو عوامی معلوماتی پلیٹ فارمز سے دفعہ 144 کے نافذ العمل ہونے کی بابت آگاہ کیا جاچکا ہے۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

ترجمان نے کہا کہ خواتین اور 18 سال سے کم۔عمر بچے ایف نائن پارک اور ایف سکس کی طرف صبح 10 بجے سے 1 بجے دوپہر تک جانے سے گریز کریں۔کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر دیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version