Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عشرہ محرم کے دوران سندھ میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی

Published

on

عشرہ محرم کے دوران سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ ، نو اور دس محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، اس حوالے سے صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سےنوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت یکم محرم الحرام سے دس محرم تک صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت بغیر اجازت جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد ہوگی جبکہ عاشور کے دو روز موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، محکمہ داخلہ کے مطابق عشرہ محرم کے دوران ڈرون اڑانے اور اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔

سید ذیشان احمد نے جامعہ کراچی سے گریجویشن کے بعد صحافتی کیریئر کا آغاز کیا، تقریباً دو دہائیاں اس شعبے کے لیے وقف کیں۔ کئی سالوں میں، انہوں نے سن ٹی وی، سی این بی سی پاکستان، ڈان نیوز، آج نیوز، بول نیوز، اور ابتک نیوز جیسے معزز میڈیا اداروں میں اپنی مہارت کا حصہ ڈالا۔ مزید برآں، انہوں نے سٹی 21 اور ٹیلن نیوز میں عہدوں پر کام کیا۔ ذیشان نے کراچی اور سندھ حکومت میں سیاسی سرگرمیوں سے لے کر ایوی ایشن اور صحت تک کے مسائل کی وسیع پیمانے پر رپورٹنگ کی۔ ایک تجربہ کار صحافی کے طور پر، انہوں نے 2010 کے سیلاب جیسے واقعات پر بصیرت انگیز کوریج فراہم کرتے ہوئے بین الاقوامی کانفرنسوں میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ 2013 میں، ذیشان نے اپنی صحافتی سرگرمیوں کو بلوچستان تک بڑھایا، جس میں زلزلے، تھرپارکر میں قحط، اور کراچی میں ماضی کے دہشت گردی کے واقعات کی لائیو رپورٹنگ سمیت واقعات پر جامع خبریں پیش کیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین