تازہ ترین

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، جگی جگہ رکاوٹیں، کارکن رکاوٹوں پر دھرنا دیں، ایک دھرنے کو کئی دھرنوں میں تبدیل کردیں گے، امیر جماعت اسلامی

Published

on

مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف جماعت اسلامی نے اسلام آباد ڈی چوک میں دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔جس کے پیش نظر انتظامیہ نے اسلام اباد اور پنجاب دفعہ 144 نافذ کر دیا۔اسلام اباد کے مختلف مقامات پر کنٹینرز لگا کر دھرنے کے شرکا کو روکنے کا عمل بھی جاری ہے۔

جماعت اسلامی کے دھرنے اور پی ٹی ائی کے احتجاج کے باعث جڑواں شہروں میں ہر جانب کنٹینرز لگا کر روڈز بند کر دیے گئے ہیں، دفعہ 144 نافذ ہے اور شہر بھر میں کنٹینرز کے باعث لوگوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا ہے۔

فیض اباد کے مقام پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، متبادل راستے کے لیے اسلام اباد اور راولپنڈی پولیس نے ڈرائیورشن پلان بھی جاری کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ دھرنے کیلئے بھر پور جوش سے ملک بھر سے قافلے روانہ ہو چکے ہیں،تمام فسطائیت کے بعد بھی کارکنان کو کہتا ہوں ہر صورت اسلام آباد پہنچیں، ہم پر امن لوگ ہیں اور پر امن رہنا چاہتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اس کی ذمے داری حکومت پر آتی ہے کے وہ کیسے امن قائم رکھتے ہیں،تمام نمائندگان کو کہتا ہوں جہاں رکاوٹ ملے وہیں دھرنا دے دیں،ایک دھرنے کو کئی دھرنوں میں تبدیل کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کارکن رکاوٹ کے آگے دھرنا دے کر قیادت کی کال کا انتظار کریں،ہم بتائیں گے کہ عوام کی طاقت کو کنٹینر لگا کر نہیں روکا جا سکتا،ہم عوام کیلئے نکلے ہیں اپنی ذات کیلئے نہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت کو پیچھے ہٹنا ہوگا،ہمیں بجلی کے بھاری بھرکم بل اور آئی پی پیز سے چھٹکارہ چاہئے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version