پاکستان

موٹر وے پولیس سے بدتمیزی کرنے والی دو خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور

Published

on

لاہور ہائیکورٹ نے موٹروے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنی والی 2 خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی،عدالت نے دونوں خواتین کو چکوال کی مقامی عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے گزشتہ روز موٹروے پولیس کے اہلکاروں کو گالیاں بکنے اور بدتمیزی کرنے والے 2 خواتین مناحل اور عنزہ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

دونوں خواتین کی جانب سے حسن مجید ایڈووکیٹ نے دلائل دیے جبکہ وکیل نے مؤقف اختیار کہ دونوں خواتین چکوال کی سیشن عدالت میں حفاظتی ضمانت دائر کرنا چاہتی ہیں مگر خدشہ ہے کہ پولیس انہیں پہلے ہی گرفتار کر لے گی، عدالت سے درخواست ہے کہ ملزمان کو متعلقہ عدالت تک پہنچنے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

بعد ازاں عدالت نے پولیس کو دونوں خواتین کو 4 روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version