پاکستان

الیکشن کمیشن کی سکیورٹی بڑھادی گئی، اضافی پولیس نفری تعینات

Published

on

عام انتخابات 2024 میں ایک روز باقی ہے، الیکشن کمیشن کی سیکورٹی اسلام آباد پولیس نے سنبھال لی، الیکشن کمیشن کی سیکورٹی کے لیے بھی پلان ترتیب دے دیا گیا،8 فروری کو الیکشن کمیشن کی سیکورٹی کو دو گنا کر دیا جائے گا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد، پولیس ایف سی کی اضافی نفری  الیکشن کمیشن کی سیکورٹی  کے لیے پہنچ  گئی، الیکشن کمیشن میں آنے والے غیر متعلقہ اورمشکوک  افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ چیف سٹاف ایس پی  الیکشن کمیشن کی سیکورٹی کے تمام تر انتظامات کو دیکھیں گے، الیکشن کمیشن کے اندد اور باہر سییکورٹی کے فل پروف انتظامات کیے جا رہے  ہیں۔

عام انتخابات کے لیےالیکشن کمیشن نے غیر ملکی مبصرین کیلئے ڈش بورڈ تیارکرلیا ہے،عام انتخابات میں غیر ملکی مبصرین کیلئے مرکزی سیکرٹریٹ میں خصوصی کیمپ قائم کر دیا گیا ہے،غیر ملکی مبصرین کیمپ میں انتخابی عمل و نتائج کامشاہد کریں گے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version