شوبز
سیما حیدر کو بھارتی ایجنسی را کی ایجنٹ بننے کی پیشکش
پب جی گیم کھیلتے ایک بھارتی مرد کی محبت کے جال میں بھارت پہنچنے والی سیما حیدر تو بھارتی میڈیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں ے پاکستان کی خفیہ ایجنٹ کہا اور اس پر جاسوس ہونے کے الزامات لگے لیکن اب کہانی میں نیا موڑ آیا ہے۔
سیما حیدر کو بھارتی خفیہ ایجنسی راکا ایجنٹ بننے کی کوشش ہوئی ہے، حیران مت ہوں، تھوڑا ٹھریں اور بات مکمل ہونے دیں۔
سیما حیدر کو ایک فلم میں را ایجنٹ کے کردار کی پیشکش ہوئی ہے اور جانی فائر فاکس پروڈکشن کی ٹیم نے یہ پیشکش سیما حیدر سے مل کر کی ہے۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سیما حیدر کو فلم ’ اے ٹیلر مرڈر سٹوری‘ میں را ایجنٹ کے کردار کی پیشکش کی گئی ہے، یہ فلم اودے پور کے ایک ٹیلر کے قتل کی کہانی ہے، اس ٹیلر کو مبینہ طور پر ایک اسلامی انتہاپسند گروپ نے قتل کیا تھا۔
سیما حیدر اپنے بھارتی عاشق کے ساتھ اترپردیش کے علاقے گریٹر نوئیڈا کے نئے مکان میں شفٹ ہوئی ہے اور اسے کھانے پینے کے بھی لالے پڑے ہوئے ہیں، اپنی مشکل زندگی اور مفلسی کی کہانی سیما حیدر اور اس کے عاشق سچن نے ایک ویڈیو میں خود بیان کی تھی۔