Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں سینیٹ کے الیکشن ملتوی کر دیے گئے

Published

on

خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کر دیے گئے،صوبائی الیکشن کمشنر شمشاد خان نے سینیٹ الیکشن ملتوی ہونے کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن کا عملہ  خیبرپختونخوااسمبلی سے واپس چلا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 218 تین اور الیکشن ایکٹ کے تحت اختیارات استعمال کرتے ہوئے انتخابات ملتوی کیے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے نو منتخب ارکان سے حلف نہ لینے پر سینیٹ انتخابات ملتوی کیے گئے، نو منتخب ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلف تک انتخابات روک دئیے گئے ہیں۔

اس سے پہلے خیبرپختونخوا میں اپوزیشن اراکین نے سینیٹ الیکشن ملتوی کرانے کےلیے صوبائی الیکشن کمشنر کو درخواست جمع کرائی تھی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اپوزیشن کے 25 اراکین اسمبلی سے حلف نہیں لیا گیا،پیپلزپارٹی کے احمد کریم کنڈی نے درخواست صوبائی الیکشن کمشنر کو جمع کرائی۔

اپوزیشن کی درخواست کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر نے چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خبردار کیا تھا کہ اگر خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر نومنتخب اراکین کو سینیٹ سے پہلے حلف نہ دلایا گیا تو صوبے کی حد تک سینیٹ الیکشن ملتوی کردیا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین