پاکستان
سینیٹر فیصل جاوید عدالت کے سامنے سرنڈر، وارنٹ گرفتاری منسوخ، 13 مارچ کو فرد جرم عائد ہوگی
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید عدالت میں سرینڈر ہوگئے ہیں۔
عدالت نے ان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے لیے 13 مارچ کی تاریخ مقرر کردی ہے۔
فیصل جاوید کے خلاف توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے متعدد مقدمات تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہیں، مسلسل عدم پیشی پر عدالت نے فیصل جاوید کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کر رکھی تھی، تاہم اب سینیٹر فیصل جاوید نے خود کو عدالت کے سامنے پیش کر دیا ہے۔
سینیئر سول جج قدرت اللہ نے مقدمے کی سماعت کی، عدالت نے فیصل جاوید کے خلاف اشتہاری قرار دیے جانے کی کارروائی روکتے ہوئے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔
عدالت نے بتایا کہ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ہوگی۔