پاکستان
سینئر صحافی اور کالم نگار نذیر ناجی انتقال کر گئے
معروف تجزیہ نگار و کالم نویس نذیر ناجی 81 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں، نذیر ناجی لاہور کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
نذیر ناجی کو صحافتی خدمات کےاعتراف میں ہلال امتیاز بھی دیا گیا تھا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سینئر صحافی نذیر ناجی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ نذیر ناجی مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، نذیر ناجی مرحوم کی شعبہ صحافت کے لئے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔
محسن نقوی نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔