ٹاپ سٹوریز
مریم اورنگزیب، حنا پرویز بٹ اور عظمیٰ بخاری کی تعریف کرنے پر سینئر لیگی خواتین مریم نواز سے الجھ پڑیں
مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سینئر خواتین رہنماؤں کی مریم نواز سے جھڑپ ہوگئی اور خواتین اعلیٰ قیادت کے سامنے پھٹ پڑیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ میں خواتین کے انٹرویوز کئے گئے، جس میں ن لیگ کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے مریم اورنگزیب، عظمی بخاری اور حنا پرویز بٹ کی تعریفیں کیں۔
ذرائع نے بتایا کہ حنا پرویز بٹ کی تعریف پر کئی لیگی ورکرز سیخ پا ہوگئیں، خواتین رہنماؤں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ میک اپ اور برینڈڈ کپڑے پہننے سے پارٹی کی خدمت نہیں ہوتی۔
ذرائع کے مطابق لاہور سے لیگی ورکر مدیحہ نیازی نے تو قیادت کو کھری کھری سنا دیں، اور نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب ہم کسی کی بھانجییاں اور بھتیجیاں نہیں، ہماری سفارش بھی نہیں اس لئے ہماری بات نہیں سنی جا رہی۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مدیحہ نیازی کے بیان پر دیگر خواتین امیدواروں نے تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔
ذرائع کے مطابق مدیحہ نیازی نے کہا کہ پرچی والی خواتین کی تعریفیں اور قربانیاں دہنے والوں کی آواز دبائی جا رہی ہے۔ جس پر مریم نواز نے مدیحہ نیازی سے کہا کہ آپ کی بات سن لی ہے، اب بیٹھ جائیں۔ تاہم مدیحہ نیازی نے جواب دیا کہ میں بیٹھنے نہیں اپنی قربانیاں گنوانے آئی ہوں، میں اپنی بات پوری کروں گی باہر نکالنا ہے تو نکال دیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں مریم نواز اور سینئر لیگی رہنما تہمینہ دولتانہ کے درمیان بھی سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ میں نے اپنے علاقے میں بہت کام کیا ہے۔ جس پر مریم نواز نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی کہانی نہ سنائیں، آپ نے پارٹی کیلئے کیا کیا۔ جس پر تہمینہ دولتانہ غصے میں آگئیں اور کہا کہ کیا میں مر جاؤں پھر آپ کو یقین آئے گا۔
ذرائع کے مطابق رہنماؤں کی اس چپقلش میں ن لیگ کے قائد نواز شریف کو مداخلت کرنا پڑی اور انہوں نے کہا کہ خواتین ہماری طاقت ہیں، پارٹی آپ کی وجہ سے آگے بڑھ رہی ہیں، یہاں جو رہنما بیٹھے ہیں وہ آپ کی وجہ سے اسمبلیوں میں گئے، آپ ہمارے لئے قابل احترام ہیں، آپ کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی