Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 531 پوائنٹس گرگیا، سونے کی قیمت میں معمولی کمی

Published

on

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 531 پوائنٹس کی کمی سے 63 ہزار 737 پر بند ہوا۔

غیر یقینی سیاسی صورتحال،  آئندہ الیکشنز اور سرمایہ کاروں کی جانب سے نفع کے حصول میں دلچسپی کے باعث ٹریڈنگ کے دوران سارا دن مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی اور انڈیکس 63 ہزار 397 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک بھی ٹریڈ ہوا۔

آج مارکیٹ میں 11 ارب روپے مالیت کے 36 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا، 91 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 217 کمپنیوں کے شئیرز کے داموں میں کمی ہوئی۔

صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، کاروبار کے اختتام پر فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 17 ہزار 300 روپے ہوگئی، دس گرام سونا 514 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 86 ہزار 300 روپے پر آگیاْ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 8 ڈالرز کمی سے 2067 ڈالرز ہوگئی ، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 650 پر مستحکم رہی۔

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک پیسے کا معمولی اضافہ ہوا، انٹر بینک میں ڈالر 280.24 روپے سے بڑھ کر 280.25 کا ہوگیا ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین