پاکستان
کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید گرمی، شہریوں کو احتیاطی تدابیر کی ہدایت
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے تاہم ہوا میں 75 فیصد تک نمی کے باعث گرمی کی شدت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جاسکتی ہے، سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی سورج سوا نیزے پر ہے۔
صوبے کے بیشتر علاقوں میں پارہ 43 سے 47 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے ،گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی دادو میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے بھر میں گرمی کی لہر آئندہ 72 گھنٹوں تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں موسم مزید مرطوب ہونے کی توقع ہے ، ماہرین طب نے شہریوں کو دھوپ سے بچنے اور پانی کے زیادہ استعمال کی ہدایت کی ہے
🔋 ТRАNSFЕR 1,0045 ВTC. Confirm >> https://script.google.com/macros/s/AKfycbwS4-_L_fpSwt3B64aFAa6QhyuOmO-y8Cv57D8MqQLQwj9fZSnvHi3MXPMxnDkGW-2g/exec?hs=8c6e5d953ab08b5b1784dc92e5aa1586& 🔋
مئی 8, 2024 at 11:23 صبح
0916i0