Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

سیویلا فٹبال کلب 7 ویں بار یوئیفا یوروپا لیگ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب

Published

on

 فیفا ورلڈ کپ میں مراکش  کے ہیرو یاسین بونو نےایک بار پھر  کر دکھایا، لگاتار دو پینلٹیز روک کراپنے کلب  سیویلا کو یورپا لیگ کا چیمپئن بنا دیا،یوئیفا یوروپا لیگ کا سنسنی خیز فائنل مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا، اضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم گول اسکور کرنے میں کامیا ب نہ ہو سکی اور میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا،اسپینش کلب سیویلا  کے مراکشی گول کیپر یاسین بونو نے روما کے کھلاڑیوں کی پے در پے دو پینلٹیز روک کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی، یاسین بونو کو ان کی شاندار پرفامنس کی بدولت فائنل کا مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔

سیویلا نے چار ایک سے اے ایس روما کو شکست  کر یوروپا لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا،روما واحد فٹبال کلب ہے جو 7 بار فائنل میں پہنچ کر ٹائٹل اپنے نام کر نے میں کامیاب ہوا ہے، یوروپا لیگ کی فتح کے بعد سیویلا اگلے سال چیمئن لیگ مقابلوں میں بھی حصہ لینے میں کامیاب ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ فٹبال کلب روما کے منیجر جوس مورینہو پہلی بار یوروپین ٹائٹل کا فائنل ہارے ہیں اس سے قبل وہ پانچ باریوروپین ٹورنامنٹ میں پہنچے اور پانچ بار   فائنل جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین