Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ملتان میں شاہ محمود قریشی کے گھر چھاپہ، 4 ملازم گرفتار

Published

on

ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا اور گھر کی مکمل تلاشی لی جبکہ4 ملازمین حراست میں لے لیے گئے۔

پی ٹی آئی کے سابق وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے گھر پر پنجاب پولیس کی جانب سے چھاپہ ماراگیا۔

ترجمان شاہ محمود قریشی کا دعویٰ ہے کہ پولیس کی جانب سے گھر کی مکمل تلاشی کے بعد 4 ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ چھاپے کے وقت زین قریشی اور مہربانو قریشی گھر پر موجود نہیں تھے۔

تاہم اس حوالے سے پولیس کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین