پاکستان
شہباز شریف، مریم نواز نے سرکاری خرچ پر نیکیاں کمانے کے چکر میں پی آئی اے مسافروں کو ذلیل کیا، بیرسٹر سیف
مشیرخیبرپختونخوا حکومت بیرسٹرڈاکٹرسیف نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے اقتدارسنبھالتے ہیعوام کو ذلیل وخوار کرنے کی ٹھان لی ہے، سرکاری خرچ پر نیکیاں کمانے کے چکر میں مسافروں کو ذلیل کیاگیا، چچا اوربھتیجی کے سرکاری خرچ پر فوٹو شوٹ سے عمرہ رائیگاں گیا۔
ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ عمرہ واپسی پر روزہ دارمسافروں کو پہلے جدہ ایئرپورٹ پر گھنٹوں انتظار کرنا پڑا، پھر پی آئی اے جہاز کا رخ اسلام آباد کی بجائے لاہور کی طرف کیا۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ چچا اوربھتیجی کے سرکاری خرچ پر فوٹو شوٹ سے عمرہ رائیگاں گیا،دونوں یا تو مسافروں سے معافی مانگیںیا دوبارہ عمرہ ادا کریں۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پی آئی اے کو شریف خاندان نے جاتی امراءکا پرائیوٹ جیٹ قرار دیا ہے،یہی وجہ ہے کہ پی آئی اے خسارے سے ابھی تک نہ نکل سکی۔