Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

شہباز شریف کا فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن میں پیشی سے گریز

Published

on

فیض آباد دھرنا کمیشن میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف تاحال پیش نہ ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہشہباز شریف نے اپنے وکیل کے زریعے بیان جمع کروانے کی استدعا کی تھی لیکن تاحال اپنے وکیل کے زریعے بھی بیان جمع نہیں کروایا۔

کمیشن نے سابق سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید ضمیر الحسن  اور سابق ڈی جی رینجر میجر جنرل ریٹائرڈ اظہر ندیم کو بھی طلب کر رکھا ہے۔

تمام افراد کو 9 اور 10 جنوری کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا مگر پیش نہ ہوئے۔

کمیشن میں سابق سکرٹری داخلہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان،تحریک لیبک پاکستان کے عہدیداران کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

کمیشن کی جانب سے ٹی ایل پی پنجاب کے مختلف رہنماوں کو طلبی کے نوٹسز جاری کئے گئے۔ دھرنا کمیشن ڈاکٹر اخترعلی  شاہ کی سربراہی میں کام کررہاہے ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین