کھیل

شاہین ون ڈے میں پہلی پوزیشن48 گھنٹے میں ہی گنوا بیٹھے

Published

on

کیویز کیخلاف آخری ون ڈے میچ میں ہارگئے اور یوں ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن کا اعزاز اڑتالیس گھنٹے میں ہی کھوبیٹھے۔ سیریز1-4 سے جیتنے کے باوجود  آئی سی سی رینکنگ میں دوبارہ سے تیسرے نمبر پر لڑھک گئی۔

کراچی میں کھیلے گئے آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47رنز سے شکست دے کرقومی ٹیم سےون ڈے میں عالمی نمبرون ہونے کا اعزاز بھی چھین لیا۔ سیریز کے آخری میچ میں مہمان ٹیم نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 299 رنزاسکورکئے۔

اوپننگ بیٹر ول ینگ نے 87 اورکیوی کپتان ٹام لیتھم نے 59 رنزکی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔

تین سو کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کی بیٹنگ لائن اپ مشکلات کا شکار رہی، کیوی باؤلرزکیخلاف محمد افتخار نے زبردست مذاحمت دکھائی لیکن ان کے ساتھ کوئی دوسرا بلے باز پارٹنر شپ نہ بنا سکا جس کی بدولت قومی ٹیم ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version