کھیل
کرکٹ ٹیم بنی شاہد آفریدی کی مہمان
قومی ٹیم سابق کپتان شاہد آفریدی کی مہمان بنی۔ شاہد آفریدی نے ٹیم کو ڈنر دیا جس میں شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، فخر زمان اور حارث رؤف سمیت دیگر کھلاڑیو ں نے شرکت کی۔قومی ہیروز کی روایتی کھانوں سےتواضع کی گئی۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے یہ دعوت کیویز کے خلاف ون ڈے سیریز میں 12 سال بعد حاصل ہونے والی کامیابی کی خوشی میں دی۔ اس دعوت میں قومی ٹیم کے تمام ارکان شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیویز کیخلاف ون ڈے سیریز میں تین صفر کی کامیابی حاصل کر چکی ہے اور سیریز کا چوتھا میچ آج کھیلا جائے گا۔