پاکستان
پی ڈی ایم 2 کے تجربے سے شریف فیملی کی معیشت ٹھیک ہوگی، علی امین گنڈا پور
ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ کامیاب نہیں ہو گا۔ اس سے شریف فیملی کی تو معشیت ٹھیک ہو جائے گی لیکن پاکستان کی معیشت ٹھیک نہیں ہو گی۔ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں، ان کا ہر فیصلہ ہمیں قبول ہے۔
ڈسٹرکٹ کمپلیکس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان اختلاف کے سوال پر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ یہ بات محسن نقوی اور شہباز شریف سے پوچھیں کہ ان کا اختلاف ہے یا نہیں ہے۔۔ شہر یار آفریدی نے کس کے کہنے پر کوشش کی وہی بتا سکتے ہیں۔
وزیر اعلی کے پی نے مزید کہا میرے بھائی کے مقابلے میں کسی نے ٹکٹ کےلئے اپلائی ہی نہیں کیا،مورثی سیاست میں فرق ہوتا ہے۔میرے بھائی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔شریف اور زرداری فیملی کو ہمیشہ اپنی ذاتی معیشت کی فکر ہوتی۔ دونوں خاندانوں نے ملک میں خوب لوٹ مار کی ہے،اب بغیر مینڈیٹ کے پی ڈی ایم ٹو آ گئی ہے۔انہیں پریشانی ہےکہ جب ملک میں پیسہ نہیں تو وہ کہاں سے کھائیں گے،بانی تحریک انصاف ہمیشہ ملک اور ملکی اداروں کی بات کرتےہیں،
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور