پاکستان
این اے 121 کے ٹکٹ کے لیے شیخ روحیل اصغر اور سردار ایاز صادق میں میچ پڑ گیا
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شیخ روحیل اصغر الیکشن کیلئے این اے ایک سو اکیس میں ٹکٹ کے معاملے پر لیگی قیادت کے سامنے ڈٹ گئے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ روحیل نے پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں موقف اختیار کیا کہ این اے ایک سو اکیس میرا آبائی حلقہ ہے اور میں یہاں سے ہی الیکشن لڑوں گا۔
اس حوالے سے پارٹی ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شیخ روحیل نے یہ بھی کہا کہ آزاد حیثیت میں بھی الیکشن لڑنا پڑا تو لازمی لڑوں گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت روحیل اصغر اور ایاز صادق کے ایک حلقے سے ٹکٹ کے مطالبے پر امتحان میں پڑ گئی ہے، تاہم پارلیمانی بورڈ ن سفارش کی ہے کہ این اے 121 میں ٹکٹ کا حتمی فیصلہ پارٹی قائد نواز شریف خود کریں گے۔