Uncategorized
پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں ارکان کی تلخ کلامی،شدید تنقید پر شیر افضل مروت بھڑک اٹھے
پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے دوران رہنما آپس میں جھگڑ پڑے اور تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔شیر افضل مروت اور نیاز اللہ نیازی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، علی محمد خان، نعیم پنجوتھا، بیرسٹر گوہر وغیرہ نے معاملہ رفع دفع کرایا۔
فردوس شمیم نقوی نے مشورہ دیا ،شیرافضل مروت کا کوئی استاد لگانا چاہیے جو انہیں پڑھائے سکھائے۔ کور کمیٹی اجلاس میں کہا گیا کہ شیرافضل مروت مینڈیٹ سے ہٹ کر بات کرتے ہیں، دو ماہ میں پی ٹی آئی کا بیانیہ بنتاہے، شیرافضل مروت ختم کر دیتے ہیں۔
کمیٹی ممبران نے عمران خان کے مقدمات کی پیروی کرنے والے وکلا کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
اجلاس میں 30 مارچ کے جلسے کو رمضان المبارک کے بعد رکھنے کی بھی تجویز سامنے آئی۔
پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں شیر افضل مروت نے کہا کہ بتایا جائے بلے باز کو کون لایا؟ اس کی وجہ سے نقصان ہوا۔
اس پر نیاز اللّٰہ نیازی برہم ہوگئے اور بولے بلے باز کو لانے والے کی پارٹی میں قربانیاں ہیں۔
اجلاس میں شیر افضل مروت اور نیاز اللّٰہ نیازی میں بات بڑھ گئی تو علی محمد خان نے معاملہ رفع دفع کرایا۔
دوران اجلاس کئی پی ٹی آئی رہنماؤں نے بلے باز کا سوال ٹھانے پر شیر افضل مروت کی تائید کی۔
اس پر شیر افضل مروت نے کہا کہ باہر کوئی نکلتا نہیں، سب چھپے ہوئے ہیں اور مشکل وقت میں پارٹی کو لیڈ کیا۔
اجلاس میں شہباز گل اور میاں اسلم اقبال ویڈیولنک کے ذریعے شریک تھے۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس تلخ جملوں پر ختم ہوا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی