پاکستان
شیر افضل کا کچھ کہنا معنی نہیں رکھتا، وہ جو عہدہ لینا چاہتے تھے کامیاب نہیں ہوئے، رؤف حسن
![Disclosure of Rauf Hassan's contacts with foreign journalists involved in anti-Pakistan propaganda](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2024/04/rauf-hassan-pti.jpg)
ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کا کچھ کہنا معنی نہیں رکھتا،شیر افضل مروت جو عہدہ لینا چاہتے ہیں اس میں وہ کامیاب نہیں ہوئے،شیر افضل مروت ہمارے ایم این اے اور پارٹی ورکر ہیں۔
نیو نیوز کے پروگرام ’ نیوز ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ میری ملاقات میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی زیر بحث نہیں آئی،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے،عمران خان نے پولیٹیکل کمیٹی کی پبلک اکاؤنٹس بارے رائے مانگی، ہم نے عمران خان کو پبلک اکاؤنٹس بارے اپنی رائے دی۔
رؤف حسن نے کہا کہ ہم شیر افضل مروت کا مشکل وقت میں احتجاجی تحریکیں چلانے کو نظرانداز نہیں کرتے،پی ٹی آئی پر ایسا دور گزرا کہ رہنما جلسے نہیں کرسکتے تھے،پی ٹی آئی کا جو ذمہ دار جلسوں کیلئے باہر نکلتا وہ گرفتار کرلیا جاتا تھا،شیر افضل مروت کا یہ کہنا کہ میں اکیلا ہی پارٹی کیلئے کام کرتا رہا وہ درست نہیں،پی ٹی آئی رہنما جو جہاں تھا وہاں سے پارٹی کیلئے کام کرتا رہا۔
رؤف حسن نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو سیاسی جماعت نہ کہنا درست نہیں،ہم کیمرے کے سامنے بیٹھ کر اکثر ایسی باتیں کردیتے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،ہونے والی پریس کانفرنس نفرت پر مبنی تھی،کیا کسی فرد واحد کے کہنے پر کوئی سیاسی پارٹی غیر سیاسی ہوجائے گی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی