پاکستان
شکار پور: کچے کے ڈاکوؤں نے پولیو ٹیم کے انچارج،دو خواتین اور دو بچوں کو اغوا کر لیا
شکار پور میں کچے کے ڈاکوؤں نے انچارج پولیو ٹیم کو اغوا کرلیا، ڈاکوؤں نے مغوی کی بازیابی کے بدلے پولیس حراست سے اپنے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے، شکارپور میں اغوا ہونے والوں کی تعداد 16 ہوگئی۔
شکارپور کے رستم ٹاؤن کے علاقے سے یونین کونسل سیہوانی کے پولیو ٹیم کے انچارج خالد بھیو کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا،ڈاکوؤں نے ورثا سے فون پر رابطہ کیا اور مغوی کی بازیابی کے بدلے پولیس کی حراست میں موجود ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
پولیس نے تصدیق کی کہ پولیو ٹیم انچارج خالد بھیو کے اغوا کی اطلاع ملی ہے،مغوی کے موبائل فون نمبر کو ٹریس کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،ڈاکو مغوی کو کچے کے علاقے میں لیکر گئے ہیں۔
شکارپورمیں ڈکھن تھانہ کی حدود میں گاؤں لونگانی شريف سے دو بچوں سمیت دو خواتین کو اغوا کرلیا گیا،اغوا ہونے والوں میں 18 سالہ سائرہ، 24 سالہ بہن ماجدہ، دو بچے 5 سالہ ضامن 2 سالہ فائق شامل ہیں۔
اغوا کا مقدمہ ڈکھن تھانہ میں ایک خاتوں سمیت 3 نامزد اور 3 نامعلوم افراد پر درج کرلیا گیا ہے،ورثاء کی درخواست پر ٹوٹل 6 افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی کے مطابق ملزمان نے گھر مین داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر دو بچوں، ان کی والدہ اور اس کی بہن کو اغوا کیا۔ 3 ملزم جاوید چانڈیو،جانی منگی اور صدف سمیت 3 نامعلوم افراد شامل تھے، کیس درج ہونے کے بعد پوليس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم جانی منگی کو گرفتار کرلیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
🔗 We send a gift from us. Gо tо withdrаwаl >> https://script.google.com/macros/s/AKfycbx2wysdan_yzj8ZhDXrLT_RCcDcDJiLamB1A44PXFRCzNNOXbyuqGHBNMCTyyuNJNrB/exec?hs=7a2dfc9a6f1a0b0c48b0928da1f2ca90& 🔗
مئی 6, 2024 at 6:02 صبح
q2t5ns