پاکستان

شکار پور: کچے کے ڈاکوؤں نے پولیو ٹیم کے انچارج،دو خواتین اور دو بچوں کو اغوا کر لیا

Published

on

شکار پور میں کچے کے ڈاکوؤں نے انچارج پولیو ٹیم کو اغوا کرلیا، ڈاکوؤں نے مغوی کی بازیابی کے بدلے پولیس حراست سے اپنے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے، شکارپور میں اغوا ہونے والوں  کی تعداد 16 ہوگئی۔

شکارپور کے رستم ٹاؤن کے علاقے سے یونین کونسل سیہوانی کے پولیو ٹیم کے انچارج خالد بھیو کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا،ڈاکوؤں نے ورثا سے فون پر رابطہ کیا اور مغوی کی بازیابی کے بدلے پولیس کی حراست میں موجود ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے تصدیق کی کہ پولیو ٹیم انچارج خالد بھیو کے اغوا کی اطلاع ملی ہے،مغوی کے موبائل فون نمبر کو ٹریس کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،ڈاکو مغوی کو کچے کے علاقے میں لیکر گئے ہیں۔

شکارپورمیں ڈکھن تھانہ کی حدود میں گاؤں لونگانی شريف سے  دو بچوں سمیت دو خواتین کو اغوا کرلیا گیا،اغوا ہونے والوں میں 18 سالہ سائرہ، 24 سالہ بہن ماجدہ، دو بچے 5 سالہ ضامن 2 سالہ فائق شامل ہیں۔

اغوا کا مقدمہ ڈکھن تھانہ میں ایک خاتوں سمیت 3 نامزد اور 3 نامعلوم افراد پر درج کرلیا گیا ہے،ورثاء کی درخواست پر ٹوٹل 6 افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی کے مطابق ملزمان نے گھر مین داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر دو بچوں، ان کی والدہ اور اس کی بہن کو اغوا کیا۔ 3 ملزم جاوید چانڈیو،جانی منگی اور  صدف سمیت  3 نامعلوم افراد شامل تھے، کیس درج ہونے کے بعد پوليس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم جانی منگی کو گرفتار کرلیا۔

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version