Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

شعیب ملک کی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں واپسی، فکسنگ الزامات کی دھند چھٹ گئی

Published

on

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کو پھر سے جوائن کریں گے ۔

شعیب ملک گزشتہ ہفتے نجی وجوہات کی بناء پرلیگ چھوڑتے ہوئے ڈھاکا سے دبئی روانی ہوئے تھے ، ان کے اس طرح جانے پر بھارتی میڈیا میں خبریں اڑائی گئیں کہ کرکٹر فکسنگ میں ملوث تھے تاہم بعد ازاں فورچون باریشال اور خود شعیب ملک نے بھی خبروں کی سختی سے تردید کی تھی۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ تھا کہ فکسنگ کی وجہ سے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی فرنچائز باریشال فورچون کے ساتھ شعیب ملک کا کنٹریکٹ منسوخ ہوا۔تاہم باریشال فرنچائز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں،شعیب ملک اچھے کرکٹر ہیں۔

اب اطلاعات آئی ہیں کہ شعیب پھر سے بی پی ایل جوائن کریں گے اور ایسا کرنے کے لیے ان سے باریشال کے کپتان تمیم اقبال نے درخواست کی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شعیب ملک بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں 2 فروری کو فارچیون باریشال کو جوائن کریں گے اور سلہٹ میں کھلنا ٹائیگرز کیخلاف 3 فروری کو میچ کھیلیں گے۔

تمیم اقبال نے شعیب ملک کو خود ٹیلی فون کرکے بی پی ایل دوبارہ جوائن کرنے کی درخواست کی، رپورٹس کے مطابق کرکٹر نے تمیم کو کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر انہیں واپس بلایا جاسکتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین