الیکشن 2023
شجاعت ہی پارٹی صدر، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا
الیکشن کمیشن نے ق لیگ پارٹی صدارت کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا کہچودھری شجاعت ہی ق لیگ کے صدر ہونگے۔ الیکشن کمیشن نے نئے پارٹی صدر کے تقرر کے لیے پارٹی آئین میں کی گئی ترمیم بھی کالعدم کردی۔
الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ حکم امتناع کے دوران کی گئی ترمیم خلاف قانون ہے۔ پارٹی آئین میں ترمیم کے چوہدری وجاہت حسین نے ترمیم کی درخواست دائر کی تھی۔
الیکشن کمیشن نے چوہدری وجاہت کی دائر کی گئی درخواست کو آئینی نکات کی وضاحت کے ساتھ خارج کردیا۔