تازہ ترین

سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع

Published

on

پنجابی گلوکار شبھدیپ سنگھ سدھو عرف سدھو موسے والا کے والدین اپنے دوسرے بچے کی امید کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ موسے والا کی والدہ چرن کور جلد ہی بچے کی امید کر رہی ہیں۔ چرن کی عمر مبینہ طور پر 58 سال کے قریب ہے، جب کہ سدھو کے والد 60 کے قریب ہیں۔

سدھو موسے والا اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے۔ اگرچہ اس کے والدین نے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے تاہم ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جلد ہی بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

موسے والا کو 29 مئی 2022 کو مانسا ضلع کے جواہرکے گاؤں میں حملہ آوروں نے ان کی کار میں قتل کر دیا تھا۔ وہ 28 سال کے تھے۔ موسے والا نے اسی سال مانسا سے کانگریس کے ٹکٹ پر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا لیکن ہار گئے۔

سدھو موسے والا نے کافی شہرت حاصل کی تھی اور وہ اپنے ٹریکس کمپوز اور پروڈیوس کرنے کے لیے جانے جاتے تھے۔ ان کی بے وقت اور چونکا دینے والی موت کے باوجود، ان کے کئی گانے بعد از مرگ ریلیز کیے گئے اور لاکھوں ویوز حاصل کر چکے ہیں۔

2017 میں، سدھو موسے والا نے اپنے پہلے گانے ‘جی ویگن’ کے ساتھ میوزک انڈسٹری میں قدم رکھا، اور کامیاب البمز کی ایک سیریز کے ساتھ تیزی سے مقبولیت حاصل کی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version