پاکستان
ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل (SIFC)کی کوششوں سے آئی ٹی(IT) برآمدات میں ریکارڈ اضافہ، ابتدائی 9 ماہ میں آئی ٹی برآمدات مجموعی طور پر 2.28 بلین ڈالر رہیں ، گذشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد اضافہ ہوا ،آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق مارچ 2024 میں پاکستان کی آئی ٹی (IT) برآمدات بڑھ کر 306 ملین ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ، سال 2024ء کے ابتدائی 9 ماہ میں آئی ٹی (IT) برآمدات مجموعی طور پر 2.28 بلین ڈالر تھیں جو کہ سال بہ سال 17 فیصد اضافہ بنتا ہے۔
مالی سال 2024 ء کے آغاز میں آئی ٹی (IT) برآمدات 2.28 بلین ڈالر تھیں ، جن میں مارچ 2024ء کے دوران 275 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا جو 37 فیصد بنتا ہے، آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے دائرے میں آنے والے کلیدی شعبوں میں سے ایک اہم شعبہ ہے۔
آئی ٹی سیکٹر میں اس ترقی کا سہرا خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے ذریعے کی جانے والی ٹھوس کوششوں کے سر جاتا ہے، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی کوششوں سے اس سیکٹر میں اہم مراعات دی گئیں ، مراعات میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے ذریعے ڈالر کی برقراری میں اضافے کے علاوہ، سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے دیگر اقدامات بھی شامل ہیں۔
وزارت خزانہ کی پیشگوئی کے مطابق مالی سال 2024 کے دوران آئی ٹی (IT) کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھ جائیں گی،،
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور