پاکستان
ریلوے سیکٹر کو اپ گریڈ کرنے کے لیے پاکستان اور روس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
پاکستان اور روس نے جمعہ کو 27ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم (SPIEF) کے موقع پر ریلوے کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے۔
مفاہمت کی یادداشت کا مقصد اس اہم شعبے میں ریلوے اپ گریڈ کے منصوبوں اور دیگر اقدامات کو نافذ کرنے کے مواقع تلاش کرنا ہے۔
وزارت ریلوے کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق، ایم او یو اس شعبے میں کام کرنے والی متعلقہ کمپنیوں کے ساتھ مستقبل میں ممکنہ تعاون کے لیے ایک فریم ورک بھی قائم کرتا ہے۔
مزید برآں، یہ بین الاقوامی کارگو ٹرانسپورٹ کو بڑھانے اور ہموار کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
ایم او یو پر پاکستان کی طرف سے سفیر محمد خالد جمالی اور روس کی طرف سے ڈپٹی ٹرانسپورٹ منسٹر ڈی ایس زیویریف نے دستخط کیے۔