پاکستان

وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، کورنگی کاز وے میں کوڑا ڈمپ کرنے کی اجازت دینے والا ایس ایچ او معطل

Published

on

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں، جام صادق پل،ملیر ایکسپریس وے ،بلوچ کالونی پل اور دیگر منصوبوں کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کو کورنگی کاز وے کی تعمیر سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کورنگی کازوے پر کچرا ڈمپ کرنے کی اجازت دینے پر ایس ایچ او کورنگی کومعطل کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ صوبائی وزراء، شرجیل میمن، ناصر شاہ، سعید غنی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی تھے،
اس موقع پر چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری بلدیات اور متعلقہ انجنیئرز موجود تھے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو کورنگی کاز وے کی تعمیر سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ سندھ حکومت کورنگی کاز وے پر پل کی تعمیر کر رہی ہے،کورنگی کاز وے منصوبے کے پی سی ون 4677.551 ملین روپے ہے،منصوبے کی تعمیری لاگت 6499.986 ملین روپے ہے،کورنگی کاز وے منصوبہ جولائی 2023 میں شروع کیا گیا،کورنگی کاز وے منصوبہ دو سال میں مکمل کیا جائے گا۔کورنگی کاز وے 2.30 کلومیٹر طویل ہے اور اس پر ایک کلومیٹر کا پل تعمیر کیا جائے گا،کورنگی کاز وے پل 3+3 رویہ ہوگا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت دی،وزیراعلیٰ سندھ نے کورنگی انڈسٹریل ایریا کے ایس ایچ او کو معطل کردیا، ایس ایچ او نے کورنگی کاز وے پر کچرا ڈمپ کرنے کی اجازت دی تھی جس پر وزیراعلیٰ سندھ برہم ہوئے۔وزیراعلیٰ سندھ نے ایس ایس پی کو کورنگی کاز وے پر اپنا کیمپ آفیس بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگر کورنگی کاز وے پر کسی نے دوبارہ کچرا پھینکا تو ڈی سی اور ایس ایس پی کے خلاف کارروائی ہوگی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جام صادق پل کا دورہ کیا،جام صادق پل ییلو لائن بی آر ٹی پر وزیراعلیٰ سندھ نے بریفنگ لی، بریفنگ کے مطابق سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی جام صادق پل کے تعمیراتی کام سرانجام دے رہا ہے،جام صادق پل ملیر ندی کے اوپر بنایا ہوا ہے،جام صادق پل 1.4 کلومیٹر طویل ہے،نیا جام صادق پل 12531 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ جام صادق پل کا کام معیاری اور بر وقت ہونا چاہئے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملیر ایکسپریس وے کا بھی دورہ کیا،وزیراعلیٰ سندھ نے زیر تعمیر سڑک کا بلوچ کالونی پل پر معائنہ کیا،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ملیر ایکسپریس وے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ ملیر ایکسپریس وے پروجیکٹ 12 مئی 2022 کو شروع کیا گیا اور تین سال میں مکمل کیا جائے گا،ملیر ایکسپریس وے جام صادق پل سے کاٹھوٹ ایم نائن تک میگا پروجیکٹ ہے،ملیر ایکسپریس وے 38.66 کلو میٹر طویل ہے،ملیر ایکسپریس وے 6 رویہ اور 100 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کا معیاری روڈ ہوگا،ملیر ایکسپریس وے پر 6 انٹرچینجز اور 2 ٹول پلازہ ہونگے،ملیر ایکسپریس وے کے سیگمنٹ-01 کے لیے متوقع ٹائم لائن میں 3 ماہ کی تاخیر ہوئی ہے،نظرثانی شدہ ٹائم لائنز کو 18 تا 21 ماہ تک بڑھانے کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version