Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاپتہ افراد کیس، سندھ ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ سندھ اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو طلب کر لیا

Published

on

سندھ ہائیکورٹ  میں لاپتا شہری سمیرآفریدی کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت  کے دوران عدالت نے  پولیس رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے  سیکرٹری داخلہ سندھ  اور  ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو  طلب کرلیا،عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ سے بھی رپورٹ طلب کرلی۔

سندھ ہائیکورٹ  میں لاپتا شہری سمیر آفریدی کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

لاپتا شہری کی بزرگ والدہ نے کمرہ عدالت میں دہائیاں دیں کہ اگر انصاف نہیں کرسکتے اور سچائی سامنے نہیں لاسکتے تو عدالتیں بند کردیں،بیٹے کی بازیابی کے لیے عدالتوں کے چکر کاٹ رہی ہوں، ایک ٹانگ کاٹ دی گئی ہے،بیٹے کے بچے جیتے جی یتیم ہوگئے ہیں۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ سمیر آفریدی جبری طور پر لاپتا ہے، جے آئی ٹیز اور ٹاسک فورس اجلاس میں تعین ہوچکا ہے۔

سمیر آفریدی کی والدہ نے کہا کہ سب سے بڑی دہشت گرد تو حکومت خود ہے۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ سمیر آفریدی کا پتہ کرنے کیلیے ملک بھر کے آئی جیز کو خطوط لکھے ہیں،حراستی مراکز کے علاوہ وزارت داخلہ اور دفاع سے بھی رابطہ کیا ہے۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ریمارکس دیے کہ عدالت آپ کے بیٹے کی بازیابی کے لیے بھرپور کوشش کررہی ہے۔

عدالت نے پیش کی گئی رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو فوری طلب کرلیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین