پاکستان

سندھ وائلڈ لائف نے سبز کچھووں کے انڈے محفوظ بنانے کا کام شروع کردیا

Published

on

سندھ وائلڈ لائف کے میرین ٹرٹلزکنزرویشن یونٹ نے سبز کچھووں افزائش نسل کے لیےانڈے جمع کرنے کا عمل شروع کردیا۔

سندھ وائلڈ لائف میرین ٹرٹلزکنزرویشن یونٹ کے انچارج اشفاق علی میمن کے مطابق سبزکچھوے کی مادہ انڈے دینے کے لیے ہاکس بے اورسینڈزپٹ کا تواترسے رخ کررہی ہیں۔

گذشتہ تین روز کے دوران دوردرازساحلوں سے آنے والی مادہ کچھووں کے 850کے لگ بھگ انڈے جمع کیے جاچکے ہیں۔

اشفاق میمن کا کہنا ہے کہ ساحل پرمادہ کچھووں کے لیے خصوصی پٹس بنائے گئے ہیں،جہاں سے رضا کارانڈے جمع کرتے ہیں،ان انڈوں کو جانوروں اورسیرسپاٹے کے لیے آنے والے افراد کی میرین ٹرٹلزیونٹ کے مذکورہ پٹس میں 50دن سے زائد تک محفوظ رکھاجاتاہے،بچے نکلنے کے بعد انھیں زندگی کے نئے سفرکے لیے محفوظ طریقے سے سمندرمیں چھوڑدیاجاتا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version