شوبز
گلوکار جواد احمد نے کرکٹ ورلڈ کپ کے خصوصی گیت ریلیز کردیا
گلوکار جواد احمد نے ورلڈ کپ کے لیے تیار کیا خصوصی سانگ ریلیز کردیا۔
جیت کی لگن کے ٹائٹل سے گائے گانے کی ریکارڈنگ مختلف کرکٹ گراونڈز میں کی گئی ہے، گانے کامیوزک معروف موسیقار ساحر علی بگا نے ترتیب دیا ہے۔
World Cup Anthem. pic.twitter.com/HnE9agtMhQ
— Jawad Ahmad (@jawadahmadone) October 13, 2023
ورلڈ کپ کے لیے خصوصی گیت کی ڈائریکشن دلاویز علی نے دی ہیں،گلوکارجواد احمد کے مطابق پوری قوم کی نیک تمنائیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔
جواد احمد کا کہنا ہے کہ اس گیت کے ذریعے پاکستانی کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے، قوم کی دعاوں کے طفیل پاکستانی کرکٹ ٹیم کامیابی سےہمکنار ہوگی۔