ٹاپ سٹوریز

بینظیر انکم سپورٹ سمیت سماجی بہبود کے پروگرام جاری رکھے جانے چاہئیں، آئی ایم ایف

Published

on

آئی ایم ایف نے بینظیر انکم کارڈ سمیت سماجی بہبود کے پروگرام جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں  کمزور طبقے کے سماجی تحفظ کے زیادہ اقدامات کرنے چاہیئں،منتخب حکومت مالی سال کے آخر تک سماجی تحفظ کے اخراجات جاری رکھے،پروگرام میں تقسیم کے طریقہ کار اور شفافیت کو بہتر بنانے کی گنجائش ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ کمزور طبقے کے لیے پروٹیکٹڈ بجلی اور گیس ٹیرف سلیب جاری رہنا چاہئے،رواں مالی سال ستمبر میں صحت اور تعلیم کے اخراجات کا ہدف پورا کر لیا گیا،نگراں حکومت محدود صلاحیت کے باعث دسمبر کا ہدف پورا نہیں کر سکی۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ منتخب حکومت مالی سال کے آخر تک سماجی تحفظ کے اخراجات جاری رکھے،بے نظیر انکم سپورٹ کے انتظامی ڈھانچے کو بھی مزید بہتر کیا جانا چاہئیے۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ بے نظیر انکم بہترین میکانزم کے ساتھ فوری مدد فرام کرنے والا پروگرام ہے،پروگرام میں تقسیم کے طریقہ کار اور شفافیت کو بہتر بنانے کی گنجائش ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version