پاکستان
پی ٹی آئی میں کچھ لوگوں کو کھلی چھوٹ ہے، میں ٹویٹ بھی کروں تو مقدمات بن جاتے ہیں، فواد چوہدری
سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری پھر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔ تھانہ ریس کورس لاہور میں درج مقدمات کی تفتیش کے لیے جے آئی ٹی نے فواد چوہدری کو طلب کیا۔جے آئی ٹی کے ممبران پور ے نہ ہونے پر فواد چوہدری کو جے آئی ٹی نے کل پھر طلب کر لیا ۔۔فواد چوہدری کو ریس کورس میں توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں طلب کیا گیا۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لاہور میں 8 مقدمات کی تفتیش مکمل ہو گئی،اب نئے مقدمات میں بھی مجھے بلا لیا گیا،دیگر پارٹیوں اور پی ٹی آئی میں بھی کچھ لوگوں کو کھلی چھوٹ ہے،میں ٹیویٹ بھی کروں تو دو نئے مقدمات مجھے پر درج ہو جاتے ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور لاہور میں کل 47 مقدمات میرے اوپر درج ہیں۔اب نئے مقدمات میں مجھے نامزد کر کے بلایا جا رہا ہے۔جے آئی ٹی نے تفتیش پہلے ہی مکمل کی ہوئی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اسی لیے میرے جوابات سے جے آئی ٹی مطمئن نہیں ہو رہی ہے،مجھے کل پھر بلا لیا گیا ہے۔