Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات میں کچھ وقت درکار ہے، میڈیا کی رپورٹنگ درست نہیں، کامران علی افضل

Published

on

گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے سربراہ سیکرٹری کیبنٹ کامران علی افضل کہا ہے کہ کمیٹی میں ٹی او آرز کا اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے تھوڑا ٹائم لیا گیا،میڈیا میں چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

کامران علی افضل سے سوال کیا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دی جانے والی ڈیڈ لائن کے باوجود سیکرٹری کیبنٹ اپنی رپورٹ پرائم منسٹر کو جمع نہ کروا سکے، کیا اپ نے وزیراعظم کو رپورٹ گندم سکینڈل کے حوالے سے جمع کروا دی ہے؟

کامران علی افضل نے جواب دیا کہ کمیٹی میں ٹی او ارز کا اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے تھوڑا ٹائم لیا گیا۔

ان سے سوال کیا گیا کہ کیا نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو بلا رہے ہیں؟ اس پر کیبنٹ سیکرٹری نے کہا کہ میڈیا میں چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اس طرح کی خبریں آپ کیوں چلاتے ہیں؟

ان سے پوچھا گیا کہ ملکی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا اس کا تعین کون کرے گا؟

کامران علی افضل نے کہا کہ گندم سکینڈل کے اوپر میڈیا کا جو رول ہے وہ بالکل غیر ذمہ دارانہ ہے،میڈیا افواہیں پھیلاتا ہے جو بہت بری بات ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین