Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

9 مئی کے واقعات میں تحریک انصاف براہ راست ملوث، تحقیقاتی رپورٹ وفاقی کابینہ کو پیش، قانون سازی کا فیصلہ

Published

on

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑنے9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے قائم کابینہ کمیٹی کی رپورٹ وفاقی کابینہ اجلاس میں  پیش  کردی ۔رپورٹ میں  تحریک انصاف کے 9 مئی میں براہِ راست ملوث ہونے کا انکشاف  ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ کی روشنی میں وفاقی کابینہ نے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے، کابینہ اراکین نے متفقہ طور پر نو مئی میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمات جلد منتقی انجام تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان نے سوال کیا کہ کیپیٹل ہل میں ملوث عناصر کو سزا ہوئی تو 9 مئی کے مجرمان کو اب تک سزا کیوں نہ ہوئی؟

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کابینہ اجلاس کےبعد میڈیا سے گفتگو  میں  کہا کہ نگران وفاقی وزراء پرمشتمل تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کابینہ میں پیش کی گئی،قومی مفاہمت اورسیاستدانوں کوسنجیدگی سے کام کی ضرورت ہے،ملک کی ترقی کیلئے معاشی ترقی ضروری  ہے۔

اعظم نذیر تارڑ کے مطابق کمیٹی نے کہاکہ تحریک انصاف کے رہنمائوں کیخلاف ناقابل تردیدویڈیوزثبوت موجود ہیں،تحریک عدم اعتمادکوامریکی سازش کانام دیکرسوشل میڈیاپرجھوٹاپروپیگنڈا کیاگیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین